مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز ایران نے خلائی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی تقریب میں خیام سیٹلائٹ سے حاصل کردہ پہلی تصاویر کی رونمائی کی اور اب اس سیٹلائٹ سے بھیجی گئی چند تصاویر ایک البم کی صورت میں ریلیز کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ خیام سیٹلائٹ کو رواں سال ایران اور روس کے مشترکہ تعاون سے اگست 2022 میں بایکونور خلائی اسٹیشن سے سویوز سیٹلائٹ کیریئر کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ خیام سیٹلائٹ کا وزن 600 کلو گرام تھا اور اسے زمین سے 500 کلومیٹر دور مدار میں رکھا گیا تھا۔
خیال سیٹلائٹ کو 5 سال کی مدت کے لیے زراعت، قدرتی وسائل، ماحولیات، آبی وسائل، بارودی سرنگوں، بارڈر کنٹرول اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے شعبوں میں ڈیٹا اور تصاویر بھیجنے کے لئے خلاء میں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اس سیٹلائٹ کی تصاویر کو عوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا، اب خلائی ادارے نے ایران کے مختلف شہروں کی لی گئی ان تصاویر کو عوام کے لیے ریلیز کر دی ہیں۔
ریلیز کی گئی تصاویر میں آزادی سٹیڈیم، اصفہان، اسلام شہر، آبادان، صوبہ فارس، بندر ماہشہر، قائم شہر، دہلران اور خوزستان کی سیٹلائٹ تصاویر کو ایک البم کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ